چنتامنی:7 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)بنگلور روڈ کونگن ہلی گیٹ کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکرسے بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور سٹی ہلیں باگلورکا ساکن ویشوناتھ بن کرشنا(31)بنگلور سے چنتامنی ٹاون آرہا تھا چنتامنی سے بنگلور سٹی جارہی سرکاری بس ٹکر ماردینے کے نتیجے میں ویشوناتھ نے موقع پرہی دم توڑ دیا حادثہ پیش آنے کے وجہ سے بنگلور روڈ میں کئی گھنٹے ٹرافک جام ہوگئی فوراََ چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر آنند ودیگر پولیس اہلکار پہنچ کر نعش کو چنتامنی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا۔ یہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ان کے وارثین کے حوالے کردی گئی۔ چنتامنی رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔